پاکستان میں بغاوت کی رپورٹس بے بنیاد ہیں،یقین ہے کہ صدر زرداری کا دورہ دبئی صرف علاج کے لیے ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان کی سیاسی صورت حال پر تشویس نہیں ہے، اوروہ صدر زرداری کی صحت یابی کیلیے دعاگو ہیں۔ مارک ٹونرکا کہنا تھا کہ عاشورہ کے روزافغانستان میں ہونیوالے دھماکوں میں ایک امریکی بھی مارا گیا،ان دھماکوں میں پاکستانی دہشگرد گروپ ملوث ہے پاکستان کو اس گروپ کیخلاف کارروائی کرنا ہوگی۔انکا کہنا تھا کہ نیٹو کیجانب سے پاکستانی چوکیوں پر حملے میں پاکستانی فوجیوں کے جانی نقصان پر پاکستان سے اظہارافسوس کیا،حملوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے صدر زرداری کو اقتدار سے بے دخل کیے جانے کی افواہوں کو مسترد کردیا، ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کے بارے میں رپورٹس دیکھی ہیں اور ہم انکی جلد صحت یابی کے خواہش مند ہیں۔