مظفر گڑھ، مسافر وین اورٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، چھ افراد جاں بحق، دس زخمی ۔
چوک سرورشہید کےقریب میانوالی روڈ پر ملتان سے لیہ جانے والی مسافروں سے بھری وین مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعدپولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اورزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کےبعدسرورشہدہسپتال منتقل کیا۔جہاں سے دو شدید زخمی افراد کوتشویشناک حالت کے پیش نظر نشترہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا ہے۔