مصر کے فوجی حکمراں نے عبوری وزیر اعظم کمال الجنزوری کو صدارتی اختیارات سونپ دیے۔
عرب ٹی وی نے مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوجی سپریم کونسل نے کمال الجنزوری کو اس شرط پر اختیارات تفویض کئے ہیں کہ ان کا مسلح افواج اورعدلیہ پر کوئی کنٹرول نہیں ہوگا۔رپورٹ کے مطابق کمال جنزوری نے بدھ کو اپنی نئی کابینہ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فوجی سربراہ فیلڈ مارشل محمد حسین طنطاوی اقتدار میں رہنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور اگرفوج مسلسل اقتدار میں رہتی تووہ وزارت عظمیٰ قبول نہ کرتے۔