لاہورہائیکورٹ کا مقامی منڈی سے مہنگے داموں چینی خریدنے کے حوالے سے دائردرخواست پر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور وفاقی حکومت سے جواب طلب ۔
دوران سماعت درخواست گزار اظہر صدیق نےموقف اختیارکیاکہ چینی کی خریداری کے لئے تریسٹھ سے پینسٹھ روپے فی کلو کے حساب سے ٹینڈر جاری کیا گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت تریپن روپے فی کلو ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ مہنگی چینی صرف بااثر شوگرمافیا کو فائدہ پہنچانے کےلیے خریدی جارہی ہے جس سے عوام کو ڈھائی ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ فاضل عدالت سے استدعا کی گئی مہنگے داموں چینی خریدنے اور چینی کی ممکنہ برآمد روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ عدالت عالیہ نے ٹریڈنگ کارپوریش آف پاکستان اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بائیس دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔