میموسکینڈل فراڈ ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں۔ چوہدری شجاعت حسین
لاہور میں سروسز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ منصور اعجاز فراڈ شخص ہےجو ملک سے باہر بیٹھ کر تماشا لگا رہا ہے،میمو سکینڈل فراڈ ہے اوراس میں کوئی حقیقت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری بیمار ہیں قوم ان کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی جانا چاہے تو اس کی مرضی لیکن قاف لیگ کا کوئی رکن کسی دوسری جماعت میں نہیں جارہا۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اچھی امید رکھنی چاہئے اورقوم کومایوس نہیں کرنا چاہئے۔