امریکہ میں گرفتارکشمیری رہنما غلام نبی فائی نے ایف بی آئی سے جھوٹ بولنے کا اعتراف کرلیا۔
فائی کا کہنا ہےکہ انہوں نےایف بی آئی سےغلط بیانی کی اورفارن ایجنٹ رجسٹریشن ایکٹ کے تحت خود کو رجسٹرڈ بھی نہیں کروایا۔ کشمیرامریکی کونسل کےسربراہ اورکشمیری رہنما غلام نبی فائی پرایف بی آئی اورآئی آرایس سے جھوٹ بولنےاورآئی ایس آئی سے روابط اورفنڈ لینےکا الزام تھا۔ واضح رہےکہ غلام نبی فائی کواعتراف جرم پر نومارچ کوپانچ سال تک کی عمرقید کی سزاکا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔