ایران کے پاس ایٹمی قوت ہے اور نہ ہی وہ پڑوسی ممالک کے لئے کوئی خطرہ ہے۔ متحدہ عرب امارات
امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ ایران ان کا مسلمان ہمسایہ ملک ہے اور وہ جانتے ہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنارہا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کوایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا کیونکہ اگر وہ ان سے اسرائیل پر حملہ کرے گا تولاتعداد فلسطینی بھی مارے جائیں گے اورایران خود بھی محفوظ نہیں رہے گا۔