صدر زرداری معائنے کے لئے دبئی گئے،روانگی کا میمو سکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لطیف احمد کھوسہ
لاہور میں بینظیر لائرز ہسپتال کی تعمیر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے گورنر پنجاب لطیف احمد کھوسہ کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کے دورے کے بارے میں بہت افواہیں پھیلائی گئیں جو بے بنیاد ہیں اور وہ جلد وطن واپس لوٹ آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میموگیٹ کے معاملے پر منصور اعجاز بے پر کی اڑارہے ہیں اور روز اپنا بیان بدل دیتے ہیں۔ امریکہ نے بھی ان کے بیان کو اہمیت نہیں دی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ میمو کے معاملے کی تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آجائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں لطیف احمد کھوسہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے پیش نظر صدر زرداری کے دورہ کی پہلے اطلاع نہیں دی گئی تھی۔