پاکستان میں ہونے والے میزائل حملے میں ایمن الظواہری کا جانشین شیخ خالد بن عبدالرحمان مارا گیا ہے. امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں ہونے والے ڈرون حملے میں ایمن الظواہری کا جانشین چھالیس سالہ شیخ خالد بن عبدالرحمان مارا گیا، بتایا گیا ہے کہ میزائل حملہ اس وقت کیا گیا جب القاعدہ رہنما ناشتہ کررہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ شیخ خالد بن عبدالرحمان افغانستان اور پاکستان میں القاعدہ کا آخری سینئر رہنما تھا۔