پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نےپرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی فیصلے کے خلاف آج تمام نجی اسکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا.

خیبر پختونخوا حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کو قوائد و ضوابط کا پاپند بنانے کیلئے پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی بل آئندہ اسمبلی اجلاس میں منظور کرانے کافیصلہ کیا ہے۔بل کے تحت نجی تعلیمی اداروں کو نہ صرف رجسٹرڈ کیا جائے گا بلکہ ان کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ خیبر پختونخوا میں پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے ریگولیٹری اتھارٹی کے خلا ف آج نجی اسکولز بند کرنے کااعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے رہنماوٴں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے وقت نجی تعلیمی اداروں کوا عتماد میں نہیں لیا گیا۔ دوسری جانب صوبائی حکومت کا کہنا کہ کہ وہ صوبے میں تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،اورگزشتہ ساڑےچارسال میں آٹھ یونیورسٹیاں اورانتیس نئے کالجز بنائیں گئے ہیں۔