بنوں: بکا خیل میں مسلح افراد نے گھرمیں گھس کر فائرنگ کردی. میاں بیوی اور تین بچے جاں بحق.

نواحی علاقے بکہ خیل میں میں نامعلوم افراد نے آج صبح گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عمر علی،اس کی بیوی نوسالہ بچہ جاوید اور دو کم سن بچیاں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ،ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ،علاقے کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع کی ،جس کے بعدپولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ہے ابتدائی طور پر کچھ کہہ نہیں سکتے۔واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔