ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی اورسیکولر قوتوں کی ترجمان جماعت ہے، لندن میں عمران فاروق قتل کیس میں پولیس چھاپے پررائے قائم کرنا قبل ازوقت ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے عمران فاروق قتل کیس میں لندن پولیس کےچھاپے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھاپے سےفوراً کوئی نتیجہ اخذ کرنا غلط اور قبل از وقت ہوگا۔ پاکستانی حکومت کو یقین ہے کہ تحقیقات سے بتدریج تمام شکوک و شبہات کلئیرہونے میں مدد ملے گی۔ ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم نہ صرف اتحادی جماعت ہے بلکہ ملک میں سیکولر قوتوں کی ترجمان جماعت بھی ہے۔ دوروز قبل ایم کیوایم کے سابق رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی تھی اورسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے لندن میں ایک بزنس ایڈریس پرچھاپہ کر اہم دستاویزات قبضے میں لی تھیں.