لاہور ٹرانسپورٹ کپمنی شہریوں کو پارکنگ کی بہترین اور جدید سہولتیں فراہم کرے پنجاب حکومت بھرپور تعاون کرے گی. وزیر اعلی پنجاب

ان خیالات کا اظہاروزیر اعلی محمد شہباز شریف نے شہریوں کو پارکنگ کی جدید اور بہترین سہولیات فراہمی کے حوالے سے اعلی سطح کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہان تھا کہ ترک کمپنی اوزپاک کو ٹریفک مینجمنٹ و پارکنگ کے حوالے سے مہارت حاصل ہے کمپنی کے ساتھ ملکرمربوط پلان مرتب کیا جائے وزیر اعلی نے پارکنگ کے لیے منتخب مقامات کو لاہور پارکنگ کمپنی کے حوالے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کپمنی منافع ضرور کمائے لیکن اس کی پہلی ترجیح عوام کو بہترین سروسز کی فراہمی ہونا چاہیے انہوں نے لاہور بزنس کمپنی کو ہدایت کی ترک ماڈل کی طرز پر بزنس پلان بھی مرتب کرے وزیر اعلی نے لاہور ٹرانسپورٹ کپمنی کوتعاون کی یقین دہانی کرواتے ہو ئے کہا کہ کپمنی شہریوں کو بہترین اور جدید پارکنگ سہولتوں کی فراہمی کے لیے محنت کرکے بہترین نتائج دے پنجاب حکومت بھرپور تعاون کرے گی ۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسر لاہور پارکنگ کمپنی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور کو اٹھائیس پارکنگ زونز میں تقسیم کیا گیا ہے مرحلہ وار پروگرام کے تحت پارکنگ سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔