پنجاب میں ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی شکست پر اعلی قیادت برہم. عام انتخابات کیلئے معاملات منظور وٹو کی بجائے یوسف رضا گیلانی کے سپرد کرنے کا فیصلہ.
پیپلزپارٹی پنجاب کی جانب سے پنجاب کوبلاول بھٹو کا لاڑکانہ بنانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی ناکامی پراعلی قیادت برہم ہوگئی آئندہ عام الیکشن کے لیے پیپلزپارٹی کے لیے مضبوط امیدورامیدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ منظوروٹوکوپنجاب میں سیاسی جوڑتوڑ میں کوئی کامیابی نہ ہونے کے بعد پارٹی کی اعلی قیادت نے آئندہ الیکشن کے تمام معاملات سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کودینے کا فیصلہ کرلیا اوران کی مشاورت سے پنجاب میں مسلم لیگ نون کے مقابلے پرسیاسی افراد میدان میں اتارے جائیں گے جبکہ پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے پنجاب کے ضمنہ الیکشن میں پارٹی کی ناکامی اورمناسب حکمت عملی نہ اپنانے پرپنجاب کے صدرمنظوروٹو سے جوب طلبی بھی کرلی ہے جبکہ میاں منظوروٹو نے ضمنی الیکنشن میں شکست کی وجہ دھاندلی کو قراردیا ہے