کراچی پولیس نے کالعدم تنظیم کے رکن کو گرفتار کرکے دستی بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے

پولیس نے نیو کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری سے تحریک طالبان کراچی کے نائب کمانڈر حاجی محمد یعقوب کے بیٹے عصمت اللہ کو گرفتار کر کے دستی بم برآمد کرنے کا دعوٰی کیا ہے پولیس کے مطابق ملزم سنگین جرائم میں ملوث ہے علاقے کے تاجروں کو بھتے کی پرچیاں بھی دیتا تھا،ملزم کے خلاف خواجہ اجمیر نگری میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے کراچی پولیس ہی کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے پہلوان گوٹھ میں کارروائی کر کے بنک ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے ،ایس آئی یو کے مطابق ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپے کے دوران ایک ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی اور کھڑکی سے گر کر شدید زخمی ہوگیا زخمی ملزم کو اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،زیر حراست ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے