سیمی فائنل میں شکست کھانے والی پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیمیں کل تیسری پوزیشن کیلئے آمنے سامنے ہوں گی۔

میلبورن میں جاری ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کل جہاں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور ہالینڈ کی ٹیمیں ٹائٹل کیلئے مقابلہ کریں گی وہیں تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے روایتی حریف بھی آمنے سامنے ہوں گے۔ اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیمیں سولہ مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں جن میں بھارت نے چھ مرتبہ جبکہ پاکستانی شاہینوں نے دس مرتبہ کامیابی اپنے نام کررکھی ہے۔ قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کا مندیکھنا پڑا جبکہ بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے تین گول کے جواب میں کوئی گول نہ کرسکی اور فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی