ورلڈ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دس وکٹوں سے شکست دے دی.

بھارت کے شہر بنگلور میں جاری ٹورنامنٹ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں پراکیانوے رنز بنائے، بنگلادیش کے پانچ کھلاڑی رن آوٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے انیس، ذوہیب وقاص اور ایاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان ٹیم نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، علی مرتضی نے چھپن رنز اور محمد ایاز بائیس رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل چھٹی کامیابی ہے پاکستان ٹیم کل سری لنکا کے خلاف میچ کھیلے گی۔