ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ ایک پانچ فیصد اضافہ ہوا.
ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آٹھ ہزار تک آمد ن والے افراد کےلئے مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ صفر سات فیصد، بارہ ہزار تک آمدن والے افراد کےلئے صفر اعشاریہ ایک ایک، اٹھارہ ہزار آمد ن والے افراد کےلئے صفر اعشاریہ ایک دو، پینتیس ہزار تک آمدن والے افراد کےلئے صفر اعشاریہ ایک پانچ اور اس سے اوپر آمدن والے افراد کےلئے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ ایک آٹھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ کے مطابق ایل پی جی، چکن اور انڈوں سمیت چودہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ٹماٹر، پیاز اور آلو سمیت تیرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران گوشت، دودھ اور گھی سمیت چھبیس اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔