عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان29برس کے ہو گئے
عامر اقبال خان 8دسمبر 1986کو برطانوی کاؤنٹی گریٹر مانچسٹر میں پیدا ہوئے ،،، عامر خان نے گیارہ سال کی عمر میں باکسنگ کھیلناشروع کی اور انگلش اسکول ،جونیئر اے بی بے ٹائٹل کے علاوہ 2003میں جونیئر اولمپکس کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔م1976میں کولن جونز کے بعد محض 17برس کی عمرمیں2004میں برطانیہ کے سب سے کم عمر اولمپکس باکسر بنے، 2005میں عامر خان نے باقاعدہ طور پر باکسنگ کیریئر کا آغاز کیا اور ڈیوڈ برلے کے خلاف اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی،پے درپے کامیابیوں نے نوجوان باکسر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور 2009میں انہوں نے ڈبلیو بی اے انٹرنیشنل لائٹ ویٹ ٹائٹل حاصل کیا اور محض 22سال کی عمر میں یہ اعزاز اپنے نام کرنے والے برطانیہ کے تیسرے کم عمر چیمپئن بن گئے،،پروفیشنل کیریئر کے ساتھ ساتھ عامر خان سماجی سرگرمیوں میں بھی اپنا خاطر خواہ حصہ ڈالتے ہیں،۔۔ جبکہ وہ کئی بار پاکستان بھی آچکے ہیں۔