سونا چارسوروپے فی تولہ سستا ہوگیا
آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت بارہ ڈالر کمی کے بعد ایک ہزاربہتر ڈالر پرآگئی۔ سونے کی قیمت میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 400روپے کی کمی کے بعد 44ہزار50روپے ہوگئی۔ چوبیس کیرٹ دس گرام سونے کی قیمت343روپے کمی کے بعد 37ہزار757روپے ہوگئی،،ملک بھر میں بائیس کیرٹ دس گرام سونے کی قیمت چونتیس ہزار چھ سو دس روپے ہوگئی۔۔۔