لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا،موٹروے کو کئی مقامات پر بند کرنا پڑا
سردی نے بالآخر لاہور کا رخ کر ہی لیا ۔۔۔ دسمبر میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں خشک سردی کی شدت میں اضافہ ہوا تو دھند بھی پڑ گئی ۔ صبح کے اوقات میں شدید دھند کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جی ٹی روڈ اور موٹروے کو حد نگاہ صفر ہونے پر کئی مقامات سے بند کرنا پڑا، فلائیٹ شیڈول بھی متاثر ہوا ۔ درجہ حرارت میں واضح کمی ہوئی ۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ دسمبر میں سردی کی شدت بڑھے گی مگر بارشوں کا کوئی امکان نہیں ۔ خشک سردی کے باعث میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہینگے، موسم کا احوال بتانے والوں نے شمالی علاقہ جات میں ہلکی بارش کے ساتھ مزید برفباری کی بھی پیش گوئی کی ہے،