لاہور ہائی کورٹ نے شوہر کے قتل میں ملوث ملزمہ کی بچوں کی بازیابی سےمتعلق درخواست نمٹادی
جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کیس کی سماعت کی، ملزمہ شازیہ بی بی کےوکیل نے موقفاختیار کیا،، کہ سسرالیوں نےزمین ہتھیانے کےلیے شوہر کےقتل کا جھوٹا مقدمہ قصور کے تھانہ مصطفیٰ آباد میں درج کرایا ہے،،وکیل صفائی کادلائل میں مزید کہناتھا،،کہ ٹرائل کورٹ نے ملزمہ کی ضمانت منظور کررکھی ہے، اس لیے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ان کو ماں کے حوالے کیا جائے،مقتول کےوکیل نے دلائل دیئے،کہ قانون کے تحت شوہر کوقتل کرنےوالی بیوی حق وراثت کی طرح بچوں سےبھی محروم ہوجاتی ہے،،لہذا درخواست مسترد کی جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد آٹھ سالہ احتشام کو دادا اور ساڑھےچار سالہ جمال کو ماں کے حوالے کر دیا،عدالت نے بچوں کی مستقل حوالگی کے لیے فریقین کو گارڈین عدالت سےرجوع کی ہدایت بھی کر دی،،