کراچی میں نشتر پارک سے نکلنے والا چپ تعزیہ کا جلوس اختتام پذیر ہوگیا۔
کراچی میں ایام عزا کے آخری روز کی مناسبت سے چپ تعزیہ کا جلوس آج صبح نشتر پارک سے برآمد ہوا۔ جلوس اپنے روایتی راستوں ، پرانی نمائش،ایم اے جناح روڈ، صدر، تبت سینٹر،عید گاہ، لائٹ ہاؤس اور بلوٹن مارکیٹ سے ہوتے ہوئے اپنی منزل امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے اطراف کی سڑکوں کو کنٹینرز، بسیں اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کر کے سیل کیا گیا تھا۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس کے ساڑے چار ہزار اور رینجرز کے اہلکار بھی جلوس کی حفاظت پر تعینات تھے۔ جلوس کے راستے میں آنیوالی عمارتوں پر ماہر نشانہ بازوں کو تعینات کیا گیا تھا۔ جلو س برآمد ہونے سے قبل بم ڈسپوزل سکواڈ کی تین ٹیموں نے جلوس کے روٹ کو چیک کیا۔