سانحہ ایبٹ آباد: ایئرہوسٹس اسماء عادل نے موت کی پرواز خود چنی
سانحہ ایبٹ آبادمیں دو ایئرہوسٹسز بھی جان سے چلی گئیں ۔ ان میں سے ایک اسما ء عادل جدہ کی فلائٹ سے ڈیوٹی کٹوا کر مرضی سے چترال گئیں ۔ والددہ کی موت سے بے خبر دومعصوم بچے ان کی واپسی کے منتظر ہیں ۔ایبٹ آباد کے قریبی علاقے حویلیاں میں گر کر تباہ ہونے والے بدقسمت طیارے کی ایئرہوسٹس اسما ء عادل نے موت کی پرواز خود چنی ۔ جدہ کی فلائٹ تبدیل کرا کے چترال کی پرواز پر ڈیوٹی لگوائی ۔ اسما عادل کے دو معصوم بچے ہیں ۔ بیٹا طلحہ ملک بڑا ، ام ہانی چھوٹی بیٹی ہے ۔ معصوم بچی بار بار والدہ سے بات کرنے کیلئے ٹیلیفون ملاتی رہی ۔