حویلیاں میں طیارہ حادثے کی جگہ پر پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں
آئی ایس پی آر کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق طیارہ حادثے کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے فوری طور امدادی سرگرمیاں شروع کیں، جوانوں نے جائے حادثہ کو حصار میں لے کر تباہ شدہ جہاز کا ملبہ ہٹانا شروع کیا،علاقے کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا،، ایبٹ آباد سےمیتیں لانےکیلئےاسپورٹس کمپلیکس میں ہیلی پیڈبنایا گیا، جہاں سے پاک فوج کے تین ہیلی کاپٹروں کے ذریعے میتیں منتقل کی گئیں۔۔دوسری جانب بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی جانب سے لواحقین کیلئے ایمرجنسی کیمپ قائم کردیا گیا، ائیرلیگ کےجنرل سیکریٹری زین العابدین اورپی آئی اےکےدیگرافسران کیمپ میں موجود ہیں۔