حويلياں طيارہ حادثے ميں جاں بحق افراد کی شناخت کےعمل ميں انتظاميہ کو شدید مشکلات کا سامنا
حویلیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے،اب تک ذيشان ، فرحاد علی ، سميع سميت پانچ افراد کی شناخت ہوچکی ہے، زيادہ ترميتيں ناقابل شناخت ہونے کے باعث انتظاميہ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، ايوب ميڈيکل کمپليکس ايبٹ آباد ميں ميتوں کے ڈی اين اے نمونے حاصل کرليے گئے،،، تاہم لواحقين کے ڈی اين اے پمز اسپتال اسلام آباد ميں حاصل کيے جائيں گے، تمام ميتيوں کوہيلی کاپٹرکے ذريعے اسلام آباد اسپورٹس کمپليکس منتقل کيا گیا، جاں بحق افراد کے لواحقين بھی اسلام آباد پہنچ گئے،،،جنيد جمشيد کے بھائی بھی اسلام آباد پہنچے ان کا کہنا تھاکہ جنيد جمشيد بڑے بھائی ہونے کے ناطے والد کی جگہ تھے، اسلام آباد پمزاسپتال ميں بھی ايمرجنسی نافذ ہے،،،پمز اسپتال ميں ايدھی کی جانب سے تابوت بھی پہنچاديئے گئے،