تحریک انصاف ملک میں عوام کے حقوق اور آنےوالی نسلوں کی جنگ لڑ رہی ہے:رانا عبد السمیع
لاہور(آئی ایف این) پاکستان تحریک انصا ف لیبر و نگ کے مرکزی رہنما رانا عبد السمیع نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف ملک میں عوام کے حقوق اور آنےوالی نسلوں کی جنگ لڑ رہی ہے جس کے لیے ہم پہلے بھی قر بانیں دے رہے ہیں اور آئندہ بھی کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائےگا اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ سپریم کورٹ میں لکھی جارہی ہے اور یہاں سے انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا۔ عدلیہ اپنی عزت و وقار کے لیے زندہ ہے اور یہاں سے انصاف کی مکمل توقع ہے، پاکستان کی تاریخ سپریم کورٹ میں لکھی جارہی ہے اور یہاں سے انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا ان کا کہنا تھا کہ 1993 ملک میں کرپشن کا سال تھا اور یہی وہ دور تھا جب موٹروے کے ٹینڈر نکلے لیکن کرپشن کا پیسہ کبھی کسی کا نہیں ہوا تاہم حکمرانوں کا انجام بہت قریب ہے اور کرپٹ لوگوں کا سپریم کورٹ سے تابوت نکلے گا۔ جن کا کیس چل رہا ہے وہ دولت کے لیے زندہ ہیں، جائیدادیں بچوں کے نام اس وقت کی گئیں جب ان کی عمریں اسکول جانے کی تھیں۔ ” کر پشن مکاﺅ ملک بچاو “ ہمار آئینی اورقانونی مطالبہ ہے ‘ ملکی ترقی کا راستہ آئین وقانون کی حکمرانی اور کرپشن کے خاتمے میں ہے ‘ ملک میں آخر ی کر پٹ شخص کا بھی احتساب ہونا چاہیے ورنہ ملک کسی بھی صورت آگے نہیں بڑھ سکتا تحر یک انصاف نے ہمیشہ حق اورسچ کی بات کی ہے اور تحر یک انصاف کے سوا ملک میں کوئی بھی جماعت تبدیلی نہیں لاسکتی ‘عوام کو عمران خان کے ہاتھوں کو مزید مضبوط کر نا ہوگا۔