آرمی چیف قمرجاوید باجوہ نے پبی میں نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پبی میں پاک فوج کے نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم ٹریننگ سنٹر پہنچے, سپہ سالار نے دو ماہ سے جاری پاک چین دفاعی مشقوں " واریئر فور " کا جائزہ لیا, آرمی چیف نے جوانوں کے تربیتی سیشن کے آخری روز کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کو سراہا, آئی ایس پی آر کا کہنا ہے آرمی چیف نے جوانوں کے جذبے، بلند حوصلے، پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی داد دی,آرمی چیف نے جدید ترین تربیتی مشقوں کو پاکستانی، اور، چینی افواج کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے صلاحیتوں میں اضافے کا سبب قرار دیا, جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا مشقوں سے دونوں ممالک کے تعاون، دفاعی صلاحیتوں میں اضافے، اور، خطے میں دہشت گردی کی روک تھام میں مدد ملے گی,آرمی چیف کا کہنا تھا نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم ٹریننگ سنٹر میں جدید سہولیات کے مطابق پاک فوج کی دیگر افواج کے ساتھ تربیتی مشقیں سود مند ثابت ہو رہی ہیں, آرمی چیف نے دہشت گردی کا سامنا کرنے والے رینجرز، پولیس، اے ایس ایف، اور، دیگر فورسز کے جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا, چینی فوج کے کمانڈر نے دفاعی مشقوں کو پاک چین تعلقات، اور، دفاعی تعاون کے فروغ میں اہم کامیابی قرار دیا,آرمی چیف نے لانگ رینج سنائپر شوٹنگ کا مظاہرہ بھی دیکھا, سٹرائیکر کپ شوٹنگ مقابلے میں ملک بھر سے ایک سو بہترین شہری، اور، فوجی شوٹرز نے حصہ لیا, آرمی چیف نے میجر جنید کو بہترین شوٹر کا انعام دیا