کراچی ایکسپو سینٹر میں سجا تیرہواں عالمی کتاب میلہ۔ پہلے ہی دن اسکولوں، کالجوں اور جامعات کے ہزاروں طلبہ میلے میں پہنچے اورخوب خریداری کی۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں سجا تیرہواں عالمی کتاب میلہ۔ پہلے ہی دن اسکولوں، کالجوں اور جامعات کے ہزاروں طلبہ میلے میں پہنچے اورخوب خریداری کی۔اس موقع پر وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑا ایونٹ ہے جس سے لاکھوں افراد مستفید ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں، دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے اسلام آباد جلسے میں روایتی رقص کیا۔ عمران خان کے جلسوں میں کیا ہوتا ہے عوام خوب جانتے ہیں۔چیئرمین پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن عزیزخالد نے کہا کہ ملک کا مثبت چہرہ دکھانا چاہتے ہیں۔ اس بار بھی ترکی سے پبلشرز آئے ہیں۔کتاب میلے میں شریک طلبا و طالبات نے ایک ہی چھت تلے ڈھیروں کتابوں کی دستیابی کو خوش آئند قرار دیا۔ پانچ روزہ عالمی کتاب میلہ گیارہ دسمبر تک جاری رہے گا۔ کیمرہ مین سلمان احمد کے ساتھ منظر رضوی وقت نیوز کراچی