پرتگال کے کرسٹیا نورونالڈوکو’بیلن ڈی اور‘ایوارڈ سےنوازہ گیااور رونالڈو سال 2017 کے بہترین فٹ بالر قرار پائے
کرسٹیا نورونالڈو نے پانچویں مرتبہ بہترین فٹ بالر کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جبکہ ارجنٹینا کے لیونل میسی دوسرےنمبر پر ہیں،، ذرائع کے مطابق اس سال رونالڈ نے بہترین فٹ بالر کا اعزاز حاصل کر کے ارجنٹینا کے لیونل میسی کا سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے کا رکارڈ بھی برابر کر لیا۔برازیل کے نیمار تیسرے نمبر پر رہےواضح رہے کہ اس سے پہلے کرسٹیا نورونالڈو نے بہترین فٹ بالر کے ایوارڈز 2008، 2013، 2014 اور 2016 میں اپنے نام کیے تھے۔