بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے امریکی فیصلے کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کیا جائے گا

بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کا امریکی اقدام ، ملک بھر میں آج یوم احتجاج ہے،،، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی کال پر نماز جمعہ کے بعد امریکا کے مسلمان مخالف اقدامات کے خلاف احتجاج کیا جائے گا،، جے یو آئی ف، س، جماعت اسلامی، جے یو پی، شیعہ علماءکونسل بعد نماز جمعہ اجتماعات میں احتجاج کریں گے، جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، علامہ طاہر اشرفی اور دیگر مذہبی رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ تمام مساجد و امام بارگاہوں میں اجتماعات جمعہ میں مذمتی قراردادیں بھی منظور کی جائیں گی،، جبکہ امریکا کے خالف اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی، دوسری جانب احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیںاسلام آباد سمیت تمام صوبائی دارالحکومتوں میں امریکی کونسل خانوں اور حساس مقامات کی سیکیورٹی سخت کی گئی ہے، جبکہ احتجاجی ریلیوں کے راستوں پر بھی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں