انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔

آئی سی سی نے 26 اپریل کووکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد عبوری طور پر معطل کر دیا تھا اور 28 جون کو شہزاد نے خود بھی اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا، آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہزاد آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹھہرے ہیں اور انہوں نے خود بھی قوانین کی خلاف ورزی کو تسلیم کیا اس لیے ان پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی ہےپابندی کا اطلاق 17 جنوری 2017 سے 17 جنوری 2018 تک ہے اور شہزاد نے جنوری سے مارچ کے دوران جتنے بھی میچز کھیلے انہیں ان کے ریکارڈز سے نکال دیا گیا ہے۔