حالیہ سیزن کے دوران چینی کی پیداوار8 ملین میٹرک ٹن تک بڑھنے کی توقع

گنے کی کرشنگ کے حالیہ سیزن کے دوران چینی کی پیداوار8 ملین میٹرک ٹن تک بڑھنے کی توقع ہے جبکہ گذشتہ سیزن کے دوران ملک میں چینی کی پیداوار7 ملین میٹرک ٹن رہی تھی۔ پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن( پی ایس ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی سالانہ کھپت کا تخمینہ5.10 ملین میٹرک ٹن ہے۔ چینی کی ملکی ضروریات کی تکمیل کے بعد تقریباً3 ملین میٹرک ٹن اضافی پیداوار حاصل ہوگی جس کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔ پی ایس ایم اے نے ارباب اختیار سے درخواست کی ہے کہ چینی کی اضافی پیداوار کی بروقت برآمد کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں۔