صوبائی دارلحکومت لاھور میں مذہبی جماعتیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ بیان کے خلاف یوم احتجاج منا رہی ہیں
پاکستانی شہریوں اور مذہبی جماعتوں نے امریکی صدر کی جانب سے دیا گیا حالیہ متنازعہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے شدید اظہار برہمی کیا ہے ، لاھور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر تین بجے مال روڈ پر احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ دیگر مذہبی جماعتیں بعد نماز جمعہ مساجد کے باہر احتجاج کریں گی ، دوسری جانب پنجاب حکومت نے امریکی قونصلیت کے باہر بڑی تعداد میں کنٹینرز تعینات کیے ہیں جبکہ خار دار تاروں کے علاوہ پولیس کی بھی بھاری تعداد میں نفری موجود ہے۔