بھارت: مسلمان کوقتل کرنے اور قتل کی ویڈیو بنانے والے دونوں ملزم گرفتار

بھارت کی شمالی ریاست راجھستان میں پولیس نے اس شخض کو گرفتار کر لیا ہے جس نے ایک شخص کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو جلا دیا تھا۔ بھارت کے نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست راجھستان کی پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر یہ قتل مذہبی بنیادوں پر کیا گیا اور اس کی ویڈیو بنا کر شیئر بھی کی گئی۔ مذکورہ شخص کی تیار کردہ ایک دوسری ویڈیو میں اس شخص کو حملہ کرتے ہوئے یہ کہتے دیکھا جا سکتا ہے کہ ایسا ’مسلمانوں سے ہندووں کی عزت بچانے کے لیے‘ کیا ہے۔پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کا تعلق ہندو مذہب سے ہے جبکہ اس کے حملے کی زد میں آنے والا مسلمان ہے۔ریاست راجھستان کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کر تے ہوئے علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے پولیس کی بڑی نفری تعینات ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ یہ حملہ کب ہوا تھا۔اس ویڈیو میں ہندو شخص شمبھو لال مسلمانوں کو تنبیہ کرتا ہے کہ اگر آپ نے ہمارے ملک میں لو جہاد کیا تو اس کا انجام یہ ہو گا۔