حریت قیادت نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کومسترد کردیا

مقبوضہ کشمیرجو خود بھارتی بربریت کا شکار ہورہا ہے ،، انہی نہتے کشمیریوں نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے ، فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج مقبوضہ کشمیرمیں پرامن مظاہرے ہو رہے ہیں،حریت قیادت نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کومسترد کردیا ،علی گیلانی اورمیرواعظ عمر فاروق کی کال پر آج وادی بھرمیں پر امن احتجاج ہوگا،، آج شام تک وادی بھر میں امریکہ اوراسرائیل کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے، کشمیری حریت قیادت نے ٹرمپ کے اس متنازعہ فیصلے کو فوری طور پر مسترد کر دیا تھا ، اور بیت القدس کا اسرائیل کا دارلحکومت ماننے سے انکار کر دیا ہے