جرمنی میں فری اسٹائل اسکیئنگ ورلڈ کپ کا انعقاد کیا گیا

دو روز تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے120 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ایونٹ کے دوران مرد اور خواتین کے درمیان فری اسٹائل اسکیئنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے اپنی مہارت دکھائی بگ ایئر ورلڈ کپ نامی اس مقابلے میں مردوں کی کٹیگری میں ناروے سے تعلق رکھنے والےمارکس کیولینڈ فاتح قرار پائے جبکہ خواتین کی کٹیگری میں سوئزرلینڈ کی کارلو صومانی نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔