امریکا کے ساتھ جنگ ناگزیر ہو چکی ہے۔ شمالی کوریا
شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکا سے جنگ اب ناگزیر ہو چکی ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے خطے میں امریکا اور جنوبی کوریا کی بڑے پیمانے پر شروع ہونے والی فوجی مشقوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بات امریکا کے ساتھ جنگ ہو نے تک پہنچ چکی ہے۔ اس بیان سے قبل ہی امریکا کے بی ون بی جنگی سپر سونک طیاروں نے فوجی مشقوں کے دوران جنوبی کوریا کی فضا میں پرواز کی تھی۔