غزہ: جھڑپوں میں 31 فلسطینی زخمی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے رد عمل میں مقبوضہ غربِ اردن میں فلسطینیوں اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 31 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابقمقبوضہ غربِ اردن میں فلسطینیوں اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے دوران پولیس نے مطاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں برشائیں جس کے نتیجہ میں 31 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ امریکا کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور فلسطینی گروپ حماس کی جانب سے انتفاضہ کی کال کے بعد اسرائیل نے غربِ اردن میں سینکڑوں مزید فوجی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ غربِ اردن کے علاقے الخلیل اور البرہ میں ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے بیت المقدس فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہے کے نعرے لگائے۔دوسری جانب غزہ کی پٹی میں درجنوں مظاہرین اسرائیلی سرحدی دیوار کے قریب جمع ہوئے اور اسرائیلی فوجیوں پر پتھراو کیا۔