اورنج لائن پر گرین سنگل ملا تو شہباز شریف نے قوم کو فوری مبارکباد دیدی

سپریم کورٹ کی جانب سے اورنج لائن کو شرائط کیساتھ مکمل کرنے کی اجازت ملی تو شہباز شریف نے فوری طور پر قوم کو مبارکباد دیدی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اورنج لائن کو سپریم کورٹ سے کلین چٹ مل گئی ، اب تمام تر توانائی اس عوامی منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے میں لگائیں گے، سب کو مبارک ہو، واضح رہے کہ تاریخی عمارتوں کے باعث لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن منصوبے کا ایک حصہ تعمیر کرنے سے روکا تھا، جس پر پنجاب حکومت نے عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا، جس پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کر کے کلین چٹ دیدی گئی