ٹھٹھہ کشتی حادثہ: تئیس لاشیں نکال لی گئیں، مزید کی تلاش جاری
ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے میں المناک سانحہ درجنوں گھرانے اجاڑ گیا، حادثہ اس وقت پیش آیا جب سمندر میں زائرین کی 2 کشتیاں آپس میں ٹکرائیں، الٹنے والی بدنصیب کشتی میں بچے، خواتین بھی سوار تھے، المناک سانحہ میلے میں شرکت کیلئے جانے والے زائرین کی خوشی موت کا سفر بن گئی۔
سمندر کی بے رحم موجیں کئی گھرانے نگلی گئیں، حادثے کے بعد ریسکیور آپریشن کے دوران ساٹھ سے زائد افراد کو بچالیا گیا جبکہ تئیس کی لاشیں نکالی گئیں، ڈوبنے والی کشتی میں ایک سو اسی افراد سوار تھے، ریسکیو آپریشن دوبارہ سے شروع کیا گیا جس میں پاک بحریہ اور ایدھی فاؤنڈیشن کے غوطہ خور لاشوں کی تلاش کر رہے ہیں۔
حادثے کے بعد ٹھٹھہ اور قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، کئی زخمیوں کو جناح ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا، کشتیوں میں سوار افراد کی اکثریت کا تعلق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے بتایا جا رہا ہے۔