فاسٹ باؤلر محمد سمیع کرپشن میں ملوث ہونے کے الزام میں طلب
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کرپشن کے خلاف ایکشن جاری، بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں شرکت کرنے والے محمد سمیع کو پی سی بی ہیڈکوارٹرز طلب کیا گیا، نوٹس آف ڈیمانڈ پر محمد سمیع نے اینٹی کرپشن یونٹ میں بیان ریکارڈ کرادیا، پی سی بی کے جی ایم لیگل سلمان نصیر کے مطابق محمد سمیع کو معلومات کے تبادلے کیلئے اینٹی کرپشن یونٹ نے بلایا تھا، محمد سمیع نے سوالات کے جواب دے دئیے،انہیں چارج شیٹ نہیں کیا گیا نہ ہی نوٹس کیا گیا، محمد سمیع 12 دسمبر کو ٹی ٹین لیگ کھیلنے جا رہے ہی، محمد سمیع نے بی پی ایل میں راج شاہی کنگز کی نمائندگی کی اور 11 وکٹوں کے ساتھ ایونٹ کے کامیاب ترین بولر ہیں، محمد سمیع نے آخری بار کسی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کی نمائندگی 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کی تھی اور اب صرف ڈومیسٹک کرکٹ اور لیگز تک محدود ہیں۔