لاہور میں اورنج لائن دوڑے گی ، سپریم کورٹ نے اورنج ٹرین کو گرین سگنل دیدیا

اورنج لائن اب لاہور میں ڈورے گی ، منصوبہ بھی مکمل ہو گا ،، سپریم کورٹ نے اپریل میں محفوظ شدہ بڑا فیصلہ سنا دیا , پنجاب حکومت کو منصوبے کی اجازت دیدی ،، جسٹس اعجاز الحسن نے فیصلہ پڑھ کر سنایا ،، فیصلے میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت تین دن میں اقدامات اٹھائے ،، اورنج لائن منصوبہ اکتیس شرائط کیساتھ جاری رکھا جائے ،، منصوبے کے حوالے سے اسپیشل کمیٹی تشکیل دی جائے، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سو ملین کا فنڈ قائم کر کےتاریخی عمارات کے تحفظ کے لیے استعمال کیا جائے اورآثار قدیمہ کے 11مقامات کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلیے 5 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی،پنجاب یونیورسٹی آرکائیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ خصوصی کمیٹی کے سربراہ ہونگے ،، سپریم کورٹ کے جج ،انجنئرنگ یونیورسٹی ، نیشنل کالج آف آرٹس کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہوں گے،، خصوصی کمیٹی سپریم کورٹ کی 31 شرائط پر عملدرآمد یقینی بنائے گی،،عدالت نے صوبائی حکومت کو بھی تین ماہرین پر مشتمل کمیٹی بنانے کا حکم دیا،کمیٹی میں ایک اسٹرکچرل انجینئرنگ کا ماہر بھی شامل کرنے کی ہدایت کی ہے، چار ایک تناسب سے آنے والے فیصلے میں تاریخی عمارتوں کی سالانہ بنیادوں پر تزئین و آرائش و مرمت یقینی بنانے کا بھی کہا گیا ،، خصوصی کمیٹی میں سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج شامل کیا جائے گا، ریٹائرڈ جج کی تقرری چیف جسٹس آف پاکستان کریں گے،جسٹس مقبول باقر نے اورنج لائن فیصلے میں اختلافی نوٹ دیا،