عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی،سپریم کورٹ کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیاجائے گا۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف

لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اورنج لائن کیس میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر شکر ادا کرتے ہیں،،، تحریک انصاف نے مجھ سے نہیں،عوام سے بدلہ لیا،، شیڈول کے مطابق اورنج لائن ٹرین کو پچیس دسمبر کو چلنا تھا،عمران خان اور ان کی ٹیم کی وجہ سے منصوبے میں بائیس ماہ کی تاخیر ہوئی،،انہوں نے کہا کہ گندی سیاست نےپاکستان کو بڑا نقصان پہنچایا،جوخودپشاور میں میٹرو بس پراجیکٹ کی ایک اینٹ نہ لگا سکے وہ نہیں چاہتےعام آدمی کو جدیدسہولتیں میسر آئیں،یورپ میں چھٹیاں گزارنے والے ملکی مقاصد سے ناواقف ہیں،پی ٹی آئی کے عہدیدار قرض معاف کرا کے ہیلی کاپٹرخریدتے ہیں لیکن غریب عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھتے ہیں،ان کا کہنا تھاسیاسی مخالف بھی اچھا کام کرےتوتعریف کرنی چاہئے،پی ٹی آئی نے بزدلوں کی طرح چھپ کر وارکیا، دھرنے،لاک ڈاؤن کرکے ملک دشمنی کی،ان کی سیاست دوسروں پرکرم اپنوں پرستم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھاکہ عدالتوں نے ہمارے منصوبے کی تائید کی اور سیاسی مخالفین کو منہ کی کھانی پڑی،سپریم کورٹ کی شرائط پرسختی سےعمل درآمد کیا جائے گا