مقبوضہ بیت المقدس پرامریکی فیصلےکیخلاف فلسطین اوراردن میں پرزور احتجاج جاری,مظاہرین اورفورسز کےدرمیان جھڑپوں میں اب تک 31فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے ردعمل میں مقبوضہ فلسطین اور اردن میں پر زوراحتجاج جاری ہے ،، جس کے بعد اسرائیلی درندوں نے بھی فلسطینی مظاہرین پر ظلم کا سلسلہ شروع کر دیا ،، غزہ کی پٹی میں مارٹر گولے بھی فائر کیے گئے ،، جھڑپوں میں اب تک درجنوں فلسطینی زخمی چکے ہیں،خبر رساں ادارے کے مطابق زیادہ تر فلسطینی آنسو گیس اور فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں،، امریکی اعلان کے خلاف اردن اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں نے ہڑتال کی اورسڑکوں پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،، مظاہرین نے ’القدس فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہے‘ کے نعرے لگائے، فلسطینی گروپ حماس کی جانب سے انتفادہ کی کال کے بعد اسرائیل نے سینکڑوں مزید فوجی تعینات کر دیئے ہیں،، جبکہ ترکی اور مصر میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،