پاکستان کی بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو والدہ اور اہلیہ سے ملنے کی اجازت

بھارت چاہے سفارتکاری کے اصول بھول جائے، لیکن پاکستان نے ہمیشہ بڑے پن کا ثبوت دیا، دہشتگرد کارروائیوں کے باوجود انسانی ہمدردی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان نے بھارتی جاسوس کو والدہ اور اہلیہ سے ملنے کی اجازت دے دی، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق کلبھوشن یادیو سے اس کی والدہ اور اہلیہ کی ملاقات پچیس دسمبر کو ہو گی جس میں بھارتی ہائی کمشن کا ایک افسر بھی موجود ہو گا فیصلے سے بھارت کو آگاہ کردیا گیا