رانا ثناءاللہ تو شکل سے ہی قاتل لگتا ہے, دونوں بھائیوں کو جیل پہنچانے تک میں چین سے نہیں بیٹھوں گا, عمران خان

جڑانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں چودہ لوگوں کو قتل کیا گیا اسی افراد کو گولیاں ماری گئیں، جب ایک قوم ظالم کے سامنے کھڑی نہیں ہوتی تو اُس پر ظلم بڑھ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کے لیے باہر نکلیں ہم ان کا ساتھ دیں گے۔ کپتان نے زور دے کر کہا کہ اس معاملے پر طاہر القادری جو بھی لائحہ عمل اپنائیں گے وہ ساتھ کھڑے ہوں گے۔۔انہوں نے شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے ظلم کا حساب دینا ہوگا۔۔عمران خان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ شکل سے ہی قاتل لگتا ہے، انہیں پنجابی فلموں میں بڑی آسانی سے ولن کا رول مل سکتا ہے، وہ سارے پاکستانیوں کے ساتھ مل کر شہباز شریف اور نواز شریف کو جیل پہنچائیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پہلی مرتبہ پولیس کے ذریعے لوگوں کو قتل نہیں کروایا، لیکن شہباز شریف اب نہیں بچ سکتے کیونکہ ان کے مقابلے میں وہ شخص کھڑا ہے جس کی کوئی قیمت نہیں ہے، اسے کوئی خرید نہیں سکتا،میں دونوں بھائیوں کو جیل میں پہنچانے تک مقابلہ کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا نظریہ کرپشن ہے، ان کا کام ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کرو، اور پھر حکومت میں آ کر میٹرو اور اورنج لائن کی طرح بڑے بڑے منصوبوں کے ذریعے کمیشن بناؤ۔۔ نواز شریف نے اداروں میں اپنے لوگ بٹھا کر اداروں کو تباہ کر دیا لیکن ہم یہ میچ جیت کر دکھائیں گے۔۔ عمران خان نے کہا کہ جو کچھ ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسیطینیوں کے ساتھ کیا وہ قابل مذمت ہے، یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے ثابت ہو گیا کہ کمزور اور مظلوم کی کوئی مدد نہیں کرتا ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہمارے پاس ایک طاقتور فوج ہے، کم از کم ہمارے اوپر کوئی اس طرح ظلم نہیں کر سکے گا