مصطفٰی کمال نے ایم کیوایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کاٹ دی

پی ایس پی نے ایم کیو ایم پاکستان کو ایک اور بڑا جھٹکا دیدیا۔ ممبر قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ متحدہ قومی موومنٹ چھوڑ کر مصطفٰی کمال کی پارٹی میں شامل ہو گئے,
پاکستان ہاوس کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے منحرف رہنما سلمان مجاہد بلوچ اور پارٹی رہنماؤں کیساتھ نیوزکانفرنس کے دوران مصطفٰی کمال نے کہا کہ کراچی کے میئر نے پانچ ارب لیے لیکن ابھی تک پانچ اسکیمیں نہیں بنائیں۔ مہاجروں کو صوبے کے نام پر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے۔ مصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ آئندہ ایم کیوایم کو ووٹ دینے والے مہاجرانکے قول فعل کے ذمہ دار ہونگے,اس موقع پر پی ایس پی میں شامل ہونے والے سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ناچاہتے ہوئے بھی فاروق ستار کا ساتھ دیا۔ فاروق ستار آج بھی لندن والوں سے جڑے ہیں,پی ایس پی رہنماؤں کاکہناتھاکہ قبلہ اول کو اسرائیل کادارالخلافہ بنائےجانےکیخلاف حکومت بھرپور موقف اپنائے