ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت القمدس کواسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کیے جانے کے بعد دنیا بھرمیں احتجاجی مظاہرے جاری

مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کا دارالخلافہ قراردیئے جانے کے خلاف دنیا بھرمیں امریکا کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپورمیں ایک بڑا مظاہرہ امریکی سفارت خانے کے قریب ہوا جہاں مظاہرین نے صدرٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے منعقد کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں ٹرمپ سے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق متنازعہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا، ٹرمپ کے فیصلے پرانڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں بھی ہزاروں افراد نے امریکی سفارت خانے کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔مقبوضہ بیت القمدس سے متعلق متنازعہ اعلان پرمظاہرین نے امریکی صدرٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، صومالیہ میں بھی امریکا کے خلاف ہزاروں مظاہرین سڑکوں پرنکل آئےمظاہرین نے نماز جمعہ کے بعد فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مسجد سے کے فورجنکشن کے علاقے تک لانگ ماچ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدم سے متعلق امریکی صدرکے فیصلے نے مایوس کیا۔فیصلے کا مقصد مسلم کمیونٹی میں مایوسی پھیلانا تھا۔امریکی صدرکے فیصلے کومستر کرتے ہیں