ضرورت پڑنے پر 18ویں ترمیم میں تبدیلی کی جاسکتی ہے، رضا ربانی
سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ قومی ادارے اپنی آئینی حدود کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ جن شرائط پر آئی ایم ایف سے قرضہ لیا جارہا ہے اس سے پاکستان ڈیفالٹر بھی ہوسکتا ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اداروں پر اپنی آئینی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔ 18ویں ترمیم سے متعلق رضا ربانی نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر 18ویں ترمیم میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے اس موقع پر حکومتی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جن شرائط پر آئی ایم ایف سے قرضہ لیا جارہا ہے اس سے پاکستان ڈیفالٹر بھی ہوسکتا ہے